تحریر: وجیہ افصل خان
کیا کہتے ہو عید آئی ہے. ؟؟؟؟؟
میں نے سنا ہے آذادی کا دن چودہ اگست بھی آیا ہے. ؟؟
ہے تو یہ عید ہی..
عید کی خوشیاں
آذادی کے دن کی تیاریاں
وہ بکرہ منڈی کے چکر...
وہ سبز ہلالی جھنڈوں کی برسات.
بکرہ منڈی سے یاد آیا عید قربان آئی ہے
اور قربان تو میرے کشمیر کے جوان بھی ہو رہے ہیں..
سبز جھنڈے میں لپٹ کر دفن بھی ہو رہے ہیں..
یہ کیسی عید ہے
یہ کیسا اگست ہے..
ہم کیسے خوشیاں منائیں..
ہمارا کشمیر تو جل رہا ہے..
ہم کیسے جھنڈے لہرائیں..
یہ جھنڈے تو کفن بن رہے.
خدایا یہ کیسی خوشیاں ہیں...
جن کے ساتھ خون کے آنسو ہیں..
یہ کیسی عیدیں ہیں..
جو ہم اکیلے مناتے ہیں.
No comments:
Post a Comment