Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Monday, 12 August 2019



 تحریر:- فاخرہ خان
میں دکھ اور افسوس کے عالم میں کچھ لکھنا نہیں چاہتی, مگر میرا میرے قلم سے رشتہ ہی کچھ ایسا ہے کہ شدت جذبات میں کسی مقناطیسی قوت کی طرح وہ  میرے ہاتھ سے جڑ جاتا ہے اور اس وقت تک جدا نہیں ہوتا جب تک میں اپنے احساسات اسکی نوک سے کاغذ پر نہ اتاروں۔۔۔
ہم مسلمان ہیں اور عید ہمارا مذہبی تہوار ہے۔ میں خوش ہونا چاہتی ہوں، عید کی خوشیوں کے رنگ اوڑھنا چاہتی ہوں۔۔۔ مگر ایک خیال، جو بار بار میرے ذہن میں ہوا کی مانند سرسراتا ہے، بار بار کسی بن بلائے مہمان کی طرح میری روح کو تڑپاتا ہے، بار بار کسی طوفان کی طرح میرے دل سے ٹکراتا ہے۔۔۔ 
یہ خیال بار بار مجھے یہ مجبور کرتا  ہے کہ سوچ فاخرہ، سوچ، تجھے تیری ماں کہ یاد کتنا تڑپاتی ہے۔ 
   وہاں کشمیر کی وادیوں میں بھی تیرے جیسی کتنی بیٹیاں ہیں جو جو اپنی مائووں کے لیے سسکیاں بھرتی ہیں۔
   وہاں کشمیر کی وادیوں میں کتنی بیٹیاں ہیں جن کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔۔۔
 وہاں کشمیر کی وادیوں میں  ہر روز صف ماتم بچھتا ہے۔۔۔
   وہاں کشمیر کی وادیوں میں بہنوں کی عزتیں سر بازار لٹتی ہیں۔۔۔
   وہاں کشمیر کی وادیوں میں ہر روز گولیوں کی بوچھاڑ ہوتی ہے۔۔۔
   وہاں کشمیر کی وادیوں میں شام غریباں کا منظر ہوتا ہے۔۔۔
وہاں کشمیر کی وادیوں بھائیوں کی غیرت کو للکارا جاتا ہے۔۔۔
وہاں کشمیر کی وادیوں میں باپوں کی جرت کو پکارا جاتا ہے۔۔۔
وہاں کشمیر کی وادیوں میں جنازوں کا لنگڑ لگتا ہے۔۔۔
وہاں کشمیر کی وادیوں میں لہو سے شربت بنتی ہے۔۔۔
وہاں کشمیر کی وادیوں میں انسایت کا گلہ گھونٹا جاتا ہے۔۔۔
وہاں کشمیر کی وادیوں میں ماؤوں کی گودیں اجاڑی جاتی ہیں۔۔۔
وہاں کشمیر کی وادیوں میں خوف و ہراس پھیلایا جاتا ہے۔۔۔
وہاں کشمیر کی وادیوں میں معصوم خوابوں کو قتل کیا جاتا ہے۔۔۔
وہاں کشمیر کی وادیوں میں خوشیوں کو چیڑا جاتا ہے۔۔۔
وہاں کشمیر کی وادیوں میں سرعام مارا پیٹا جاتا ہے۔۔۔
سوچ فاخرہ، سوچ زر،ا کہاں انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ ملنا اور کہاں انسان کو انسان بھی نہ سمجھنا۔۔۔
یہ سب سوچ کر بھلا چہرے پر خوشیوں کی رنگ کیسے آئیں۔
اے رب العالمین!  کشمیر کے مظلوم اور معصوم لوگوں پے اپنا کرم فرما دے۔ 
اے مالک! ہم مسلمانوں کے ایمان کو جگا دے۔
اے مولا! کشمیر کو آزادی کی نعمت سے بے نواز دے۔۔۔
یا رب کریم!! اپنا کرم فرما دے۔ آمین۔



No comments:

Post a Comment