Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Monday, 12 August 2019

تحریر : ماریہ گردیزی
عید کا دن تو خوشی کا دن ہوتا ہے، جب ہم اپنی خوشیاں اپنے پیاروں سے بانٹتے ہیں انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرتے ہیں،  نمازِ عید کے بعد اپنوں سے بغل گیر ہوتے ہیں، نیک تمناٶں کے ساتھ۔ لیکن یہ کیا آج کی عید تو ادھوری ہی رہ گٸی۔۔۔!!! نہ ہم کشمیری اپنی خوشیاں اپنے پیاروں سے بانٹ سکے نہ انہیں اپنے ساتھ شامل کر سکے۔ نمازِ عید تو ہوٸی پر وہ اپنے نہ ملے جن سے بغلگیر ہونا تھا، یہ احساس صرف آج نہیں ہر عید، ہر دن ہوتا ہے۔  لیکن نیک تمناٸیں آج بھی جوں کی توں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم وہ عید بہت جلد مناٸیں گے جو کہ مکمل ہو گی  ۔  ہم بٹے ہوٸے کشمیر میں اتحاد کا سورج طلوع ہوتے ضرور دیکھیں گے۔ وہ کشمیر جو جب پاکستان سے ملتا ہے تو ایک بے نظیر نقشہ بنا دیتا ہے۔  ( ان شاء اللہ)


No comments:

Post a Comment