تو کیا ہوا جو میرے ملک کے حکمران لوٹ گھسوٹ کے مشن پر گامزن رہے۔۔۔ تو کیا ہوا جو وہ الیکش سے پہلے جھوٹے دعوے کرتے رہے۔۔۔
تو کیا ہوا جو وہ اقتدار پا کر سب بھول گئے۔۔۔
تو کیا جو وہ غریب کی کمائی پر مخمل کے بستروں پر سوتے رہے۔۔۔ تو کیا ہوا جو وہ عوام کو مقروض کرتے رہے۔۔۔
تو کیا ہوا جو وہ ذاتی مفادات کا خیال رکھتے رہے۔۔۔ تو کیا ہوا جو وہ بیرون ملک اپنی جائیدادیں بناتے رہے۔۔۔
تو کیا ہوا جو وہ ٹیکس کے نام پر اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلواتے رہے۔۔۔
تو کیا ہو جو وہ غیر ملکی دوروں پر عوام کی محنت کی کمائی لگاتے رہے۔۔۔
تو کیا ہوا جو وہ ملک دشمن قوتوں سے ہاتھ ملاتے رہے۔۔۔
توکیا ہوا جو ملک کے غداروں کو گلے لگاتے رہے۔۔۔ تو کیا ہوا جو وہ عوام کے اعتماد کو کچلتے ریے۔۔۔
تو کیا ہوا جو وہ کشمیر کو ظلم و بربریت کا نشان بننے پر خاموش رہے۔۔
ہم ذندہ قوم ہیں، اور ذندہ قومیں مرے ہوئے ضمیروں کی پوجا نہیں کیا کرتی۔۔۔
از قلم :- فاخرہ خان
No comments:
Post a Comment