Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Tuesday, 13 August 2019

کشمیر کو پیغام.                  

وہ کہتے ہیں پانی سر سے گزر جائے تو کیا؟
اتنون میں کوئی مرتا ہے مر جائے تو کیا؟

گر جائیں لاشے، سسکیاں بین کریں بیشک
بیٹیاں سرِبازار بکتی ہیں، بِک جائیں تو کیا؟

کشمیر جسکا بھی ہو ہمیں کیا مطلب اس سے
جنت جہنم بنتا ہے، بیشک بن جائے تو کیا؟

ہم سیاست سمجھتے ہیں سو وہی کر رہے ہیں
کچھ بچے گر جلتے ہیں ، جل جائیں تو کیا؟

انکا جواب.                    

ہم اگر اسی پانی کو دبا دیں تو پھر؟
تمہارے لیے اپنا خون بہا دیں تو پھر؟

اپنی لاش کو تیرے پرچم میں سجا کر
تمہیں آزادی کا مطلب بتا دیں تو پھر؟

چلو ہم ہی لڑ کر مر جائیں گے کشمیر کیلئے
تمہارا نام اس جنت سے مٹا دیں تو پھر؟

بیٹی ہماری مرے گی مگر تم سوچو تو
گر وہ تمہاری بیٹی کو یہ سزا دیں تو پھر؟

ہم نے مرنا ہے تو مرنا ہے شہیدوں میں
تمہیں اگر ہم یہ احساس دلا دیں تو پھر؟

شاعر:- مہران خان

No comments:

Post a Comment