Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Sunday, 11 August 2019

میں! کشمیر کی ایک ماں ہوں
جب سبز ہلالی پرچم میں لپٹا ہوا مرا بچہ گھر لایا جاتا ہے تو مجھے رونا نہیں آتا۔
میں! کشمیر کی ایک بیٹی ہوں
 جب سبز ہلالی پرچم میں لپٹا ہوا مرا باپ گھر لایا جاتا ہے تو مجھے رونا نہیں آتا۔
 میں! کشمیر کی ایک بہن ہوں
جب سبز ہلالی پرچم میں لپٹا ہوا مرا بھائی گھر لایا جاتا ہے تو مجھے رونا نہیں آتا۔
 میں! کشمیر کی ایک بیوی ہوں
جب سبز ہلالی پرچم میں لپٹا ہوا مرا شوہر گھر لایا جاتا ہے تو مجھے رونا نہیں آتا۔ 
مجھے کیوں کر رونا آئے گا؟
مجھ پر ہونے والا سلوک مجھے یہ جتاتا ہے کہ میں تو انسان ہی نہیں ہوں۔
مجھے کیوں کر رونا آئے گا؟ 
جب ستر سالوں سے آنکھوں میں آذادی کے خواب سجائے ہوئے ہیں
مجھے کیوں کر رونا آئے گا؟
جب میں روز خون میں تر لاشیں مفت میں وصول کرتی ہوں۔
مجھے کیوں کر رونا آئے گا؟
جب کہ امت مسلمہ میری آذادی کے لیے بھر پور مظاہرے کرتی جا رہی ہے
مجھے کیوں کر رونا آئے گا؟
جب مجھے امید ہے کہ ابھی مہدی کا آنا باقی ہے
مجھے کیوں کر رونا آئے گا؟
جب مجھے پتا ہے کہ عیسیٰ کا ظہور بھی ہونا ہے
مجھے کیوں کر رونا آئے گا؟
 جب میرا یقین ہے کہ
ظلمت کے اندھیرے جھٹ جائیں گے
 ہم آزادی کا جھنڈا جلد لہرائیں گے
 نعرہ تکبیر سے گونج اُٹھے گی فضا
تب بلند ہو گی یہ صدا
مبارک ہو!
 کشمیر آذاد ہو گیا۔
 کشمیر آذاد ہو گیا۔
                           (فاخرہ خان)




No comments:

Post a Comment