تحریر _فریال عظیم
وثوق کے ساتھ صرف اتنا کہا جا سکتا ہے کہ خود ہمارے ساتھ کیا معاملہ درپیش ہے کسی اور کے ساتھ نہیں۔
یہ دنیا جہاں ہم سب موجود ہیں۔ لوگوں میں اٹھتے بیٹھتے ہیں ان کا بغور جائزہ لیتے ہیں اور انکے حالات سے باخبر رہتے ہیں۔ یہی سب کچھ تھوڑی ہے۔ یہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھی تو کچھ ہے میری، آپکی اور ہم سب کی ایک اپنی الگ الگ دنیا ڈھکی چھپی ہوئی، راز کی دنیا۔۔۔جہاں ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم ہوتے ہیں۔
اور اگر کسی طرح ہم اس تک رسائی حاصل کر لیں تو کیا ہم کچھ لوگوں کے ساتھ روا رکھے گئے اپنے سلوک پر شرمندہ نہیں ہوں گے؟؟؟
No comments:
Post a Comment