Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Monday, 8 July 2019

تحریر:- بشری ذوالفقار

"یارانِ جہاں کشمیر کو جنت کہتے ہیں
اور جنت کسی کافر کو ملی ہے اور نہ ہی ملے گی"
کئی برسوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑتے کشمیر کے لوگ جنہوں نے آزادی کی خاطر اور اپنے آنے والی نسلوں کو غلامی سے نجات دلانے کے لئے کئی جانیں قربان کر دیں اور سر پر کفن باندھ کر دشمن کے سامنے بے خوف کھڑے آزادی کے لیے آواز بلند کرتے ہیں ۔ ایسے میں ایک نوجوان برہان وانی سرے میدان آتا ہے جو غلامی پر آزادی کو ترجیح دیتا ہے دشمن کے سامنے سر کٹانا تو گوارہ ہے مگر جھکانا نہیں ۔آذادی کی تحریک کو بڑی دلیری سے آگے بڑھاتا ہے۔ مگر زندگی نے مہلت نہ دی اور آخر کار دشمن کی گولی کا نشانہ بن گیا اور 8جولائی2016 کو اس دنیا سے رخصت ہوا۔
اللّٰہ پاک اس بہادر نوجوان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے ۔اور اس کی محنت اور قربانی کا سلہ آنے والی نسلوں کو دے آمین۔

No comments:

Post a Comment