Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Thursday, 20 June 2019


تحریر:- محدثہ نقوی
"اس سے بڑا منافق کوئی نہیں جو ظلم تو سہتا ہے مگر بغاوت نہیں کرتا"

کتنی عجیب بات ہے نا؟ اس لائن کو اپنے لیے تو سب جائز سمجھیں گے، مگر کوئی دوسرا کہے گا تو اس کی مخالفت کریں گے،
کیوں؟ آخر کیوں ہم صرف اپنے آپ کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں؟ دوسروں کی تکلیف، ان کا درد کیوں نظر نہیں آتا ہمیں؟ 
ہمیشہ ہم معاشرے کو بدنام کرتے ہیں، سماج کو ظالم کہتے ہیں، پر کیوں بھول جاتے ہیں کہ معاشرے انسانوں سے بنتے ہیں نا کہ انسان معاشروں سے۔
افسوس ہوتا ہے مجھے جب میں دیکھتی ہوں کہ جب کوئی ہمت کر کہ کسی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اسے کس کس قسم کی باتیں سننی پڑتی ہیں، وہ باتیں کرنے والے کوئی اور نہیں ہم میں سے ہی ہوتے ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کے جب وقت ہم پر آتا ہے تب ہمیں بڑی تکلیف ہوتی ہے، تب نعرے لگاتے ہیں کے ظلم کو ہم نہیں مانتے، کیوں بھائی ؟ ظلم صرف آپ کے ساتھ ہوتا ہے؟ 
اگر آپ حق کے اتنے ہی خیر خواہ ہیں تو ہمیشہ حق کا ساتھ دیں نا کہ صرف اپنی باری۔ 
بہت شکریہ۔ 

No comments:

Post a Comment