Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Saturday, 15 June 2019

خواب سر آب (امجد اسلام امجد)

آنکھ کے دشت میں اب لاکھ الائو دہکیں
روح کی برف پگھلتی ہی نہیں
اب وہ ادرش کبھی
وقت کی اوٹ سے جہانکیں بھی تو یوں جہانکتے ہیں
جس طرح ٹوٹتا تارا کوئی
! ایک لمحے کے لیے کوند کے چھپ جاتا ہے 
کس قدر خواب تھے جو خواب رہے
اب جو سوچیں بھی تو خوف آتا ہے

#MG

No comments:

Post a Comment