Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Wednesday, 29 May 2019

#MG

اک روز کوئی تو سوچے گا
فرزانوں کی اس بستی میں 

اک شخص تھا پاگل پاگل سا 
پر باتیں ٹھیک ہی کہتا تھا 

بارش کی طرح پر شور نہ تھا
ساگر کی طرح چپ رہتا تھا

جن سے انس اس کو بلا کا تھا 
تانے بھی انھی کے سہتا تھا

جان روتے روتے کھو بیٹھا 
دل ہنستے ہنستے ہار دیا

جو نظم لکھی بھر پور لکھی 
جو شعر دیا شاہکار دیا

کیوں جیتے جی درگور ہوا
کس چاہ میں تن من وار دیا

تھا دشمن کون اس پاگل کا؟
کس دل نے اس کو مار دیا

اک روز کوئی تو سوچے گا
اور پہروں بیٹھ کے روئے گا

اک شخص تھا پاگل پاگل سا 
پر باتیں ٹھیک ہی کہتا تھا 

No comments:

Post a Comment