تحریر:- فاخرہ خان
انسان بھی کبھی ریت ک طرح بکھر سا جاتا ہے۔۔۔ کبھی کسی کیڑے مکوڑے کی طرح دوسروں کے قدموں تلے رندھنے لگتا ہے۔۔۔ کبھی کوئی اس کی صفات کی خوشبو لے کر پھول کی طرح مسل دیتا ہے۔۔۔
مگر صرف ایسا ہی نہیں ہوتا، ویسا بھی ہوتا ہے کہ۔۔۔
بکھرنے کے باوجود مقناطیسی قوت بھی رکھتا ہے، جو اسے پھر سے سمیٹ دیتی ہیں، جوڑ دیتی ہے۔۔۔
جہاں ایک طرف رندھتا ہے تو دوسری جانب کوئی اسے بڑی اپنائیت سے سنبھال بھی دیتا ہے۔۔
اگر کسی کے ہاتھوں مسلا جاتا ہے تو کوئی زیب وآرائش کے لیے چن بھی لیتا ہے۔۔۔
اب یہ قسمت پر منحصر ہے کہ کس کے لیے کون سا انتخاب ہوتا ہے۔۔۔
اب یہ قسمت پر منحصر ہے کہ کس کے لیے کون سا انتخاب ہوتا ہے۔۔۔
No comments:
Post a Comment