🍃بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🍃
🎋عنوان پیغام ماہ رمضان المبارک 🎋
تحریر : بشری ذولفقار مغل
رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔ یہ مہینہ ہمیشہ کی طرح رحمتیں اور فضیلتیں لے کر آتا ہے ۔ اور اس بات کا پیغام دیتا ہے کہ کوئی بھی شخص یہ رحمتیں اور فضیلتیں سمیٹنے سے محروم نہ رہ جائے ۔ کیا معلوم شاید یہ اس کی زندگی کا آخری رمضان ہو۔ اور دوبارہ یہ رحمتیں اور فضیلتیں اسے نصیب نہ ہوں۔
"کیا تم نے دیکھا نہیں کہ کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو سحری و افطاری میں شرکت ہونے والے اور قیام رمضان المبارک میں ساتھ کھڑے ہونے والے تھے آج نہیں ہیں "
عنقریب تمھاری باری بھی ہے ۔ اس باسعادت مہینے کا پیغام یہی ہے کہ انسان مصیبت و نافرمانی کی دلدل سے نکل کر تقوی و پرہیز گاری کے تالاب میں غوط ذن ہو جائے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا اور رمضان بھی ہمیں یہی بتاتا ہے کہ ان لمحات کو ایسے گزاریں کہ ہمارا رب ہمارے اعمال سے خوش ہو جائے۔ رمضان المبارک کے باسعادت مہینے میں انسان کو نہ صرف ذہنی بلکہ روحانی سکون بھی حاصل ہوتا ہے اور انسان کو اتنی قوت ملتی ہے کہ اپنی سابقہ زندگی پر نظر ثانی کر سکے اور اس بات پر غور وفکر کر سکے کہ اس سے کس قدر گناہ ہوئے کس قدر اللّٰہ اور اسکے رسول کی نافرمانی ہوئی خواہ وہ قول سے ہو یا فعل سے۔ دل سے معافی مانگ لے ۔رمضان المبارک تقوی کا پیغام دیتا ہے ۔ گناہوں کو چھوڑنا اور نیکی کی طرف طبعیت کا مائل ہونا ، گناہوں کے انجام سے ڈر کر ان سے بچنے کی کوشش کرنا تقوی ہے اور یہی رمضان المبارک کا اہم پیغام ہے ۔ رمضان المبارک صبر و شکر، تقوی و پرہیز گاری، اخوت و بھائی چارے، ایثار و قربانی، اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ جزاک اللہ
No comments:
Post a Comment