Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Wednesday, 15 May 2019

رمضان کا پیغام

تحریر:صفی ملک
چہلہ سے سٹی کیمپس جاتے ہوۓ صدر سیرت
سوساٸٹی رکشے پر میرے ہمراہ تھے۔پٹرول پمپ پر جب آدمی نے دوسری لاٸن میں آنے کو کہا تو ڈراٸیور نے بڑی خوشگوار آواز میں نازیبا گالیاں دی۔صدر صاحب کا وجہ دریافت کرنے  پر جواب ملا
 "کیا کروں نکل جاتی ہیں"
 تو بھاٸی رمضان میں بھی کیا آپ ایسے ہی لوگوں سے مخاطب  ہوں گے تو بڑے معصومانہ انداز میں جواب ملا ہاں جی "بلا اس سے کونسا روزہ ٹوٹتا ہے"۔                                           ہم نے روزے کو بھوک پیاس تک محدود کردیا ہے جبکہ آنکھ، کان، ناک، زبان، سوچ، دل حتٰی کہ جسم کے ہر عضو کا روزہ ہوتا ہےہمارے ہاں رمضان نیکیوں کی فصل بہار نہیں بلکہ دوکاندار کا کماٸی کرنے ، استاد کا کلاسیں پوری کرنے ،طالبعلم کا حاضری پوری کرنے ، ڈاکٹر کا سرکاری ہسپتال میں رش کم کرنے  جبکہ پراٸیویٹ معیار اچھا بنانے ، ڈراٸیور کا گالی دینے،گاہک کا لڑاٸی کرنے اور حکومت کا عوام پر بوجھ گرانے کا نام ہے۔
مگر رکیے...!!
رمضان تو نیکیوں کی فصل بہار ہے۔
رمضان تو اطاعت وپرہیزگاری ، دعوت و تبلیغ، جہادوجانثاری، حسن و اخلاق ، شرم وحیا، عدل وانصاف، خوف خدا، عشق رسول، صبروسادگی، شکروقربانی , سچائی و پاکیزگی اور عاجزی وانکساری کا پیغام دیتا ہے۔وہ ایام جو قرب الہٰی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے نادار لوگوں، غریبوں، بے کسوں اور بے سہاروں کے ساتھ ہمدردی و احساس کا نام ہے.
روزہ انسان کو خوف خدا اور محبت خدا کا درس دیتا ہے کہ انسان کے اندر اتنی طاقت ہو کہ جس چیز میں دنیا بھر کے فاٸدے ہوں مگر خدا ناراض ہوتا ہو اس چیز سے اپنے نفس کو بچائے اور صبر کرنے کی کوشش کریں۔اور اگر کسی چیز میں دنیا جہاں کے خطرات ہوں لیکن اللّہ اس سے خوش ہوتا ہو تو اس کام کے لے اپنے نفس کو مجبور اور آمادہ کریں...                                                        ذرا سوچیے.....!!!!!

No comments:

Post a Comment