Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Wednesday, 15 May 2019

*رمضان کا پیغام*

تحریر :ظل ہما عباسی
رمضان کا بابرکت مہینہ جونہی ہمارے ذہنوں میں تصویر کشائی کرتا ہے۔ایک عجب سی ٹھنڈک دلوں کو منور کرتی ہے۔کتنا ہی خوبصورت ماہ مکرم ہے،برکتوں سے بھرپور۔انسان کے احساسات تبدیل سے لگنے لگتے ہیں۔۔جس طرح ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے ہمیں تروتازہ کرتے ہیں۔ایسے ہی ماہ رمضان کا ہونا بھی کسی رحمت سے کم نہیں۔۔اس کے تصور میں ہی اک خوبصورتی چھپی ہوئی ہے۔۔اس ماہ مکرم میں رب تعالیٰ انسان کو ایک عظیم سوچ عطا کرتا ہے،کہ وہ گناہوں کی دلدل سے نکلے اور اچھائیوں کو اپناۓ۔انسان کتنا ہی غفلت میں ڈوبا ہو اس کا ضمیر اس کو ضرور جھنجھوڑتا ہے،اور انسان میں برائیوں کو چھوڑنے کا ایک جذبہ بیدار ہوتا ہے۔اس میں انسان دوسرے کی بھوک پیاس کو محسوس کر سکتا ہے۔ تمام انسان ایک ہی صف میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔۔کتنا خوبصورت شعر ہے۔۔
ایک ہی صف میں کھڑے ہوئے محمود وایاز۔
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز۔۔۔۔
انساں میں اپنی بھوک پیاس کو دیکھ کر دوسروں کی بھوک پیاس کو سمجھنے کی صلاحیت پروان چڑھتی ہےاور ایثار و قربانی کا جذبہ عروج پر ہوتا ہے۔  آئیں اس ماہ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کی کوشش کریں۔اور  ہم   اس رمضان کریم کو صحیح انداز میں اسلام کی اصل روح کے مطابق گزاریں اور دوسروں کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں،اور خوشیاں بانٹیں۔۔شاید ہمارا کوئی ایک قدم کسی کے دل میں سے ہمارے لیے ڈھیر دعائیں نکلنے کا سبب بن جاۓ اور ہماری آخرت سنور جائے۔۔

No comments:

Post a Comment