Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Thursday, 16 May 2019

تحریر:- فاخرہ خان
وہ کبھی گرنے نہیں دیتا۔۔۔
وہ کبھی ٹوٹنے نہیں دیتا۔۔۔
وہ تھام لیتا ہے، گرتے ہوئوں کو۔۔۔
وہ جوڑ دیتا ہے ٹوٹتے ہوئوں کو۔۔۔
کوئی پکارے اسے تو وہ لبیک کہتا ہے۔۔۔
کوئی چل کر جائے اس کے طرف تو،
وہ بھاگ کر جاتا ہے۔۔۔
خود ہی بتلاتا ہے، خود ہی سکھلاتا ہے۔۔۔
مانگنے کا سلیقہ بھی، حاضری کا قرینہ بھی۔۔۔
جو ہاتھ اٹھائے یقین کے ساتھ۔۔۔
جو رو جائے بے بسی سے۔۔۔
جو جھک جائے عاجزی سے ، 
پھر وہ کبھی نامراد نہیں لوٹتا۔۔۔
جو کوئی بھی مانگتا ہے ،اسے وہ نواز دیتا ہے۔۔۔

وہ قادر ہے، وہ نگہبان ہے، وہ رافع ہے، وہ سب سننے والا ہے، وہ سب دیکھنے والا ہے، وہ عادل ہے، وہ بلند وبرتر ہے، وہ مجیب ہے، وہ حکمت والا ہے، وہ محبت والا ہے، وہ عزت والا ہے، وہ بزرگی والا ہے، وہ بے نیاز ہے، وہ علیم ہے۔۔۔
وہی تو  میرا رب ہے۔۔۔ جو نہایت مہربان ہے اور کریم ہے۔۔۔

No comments:

Post a Comment