Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Saturday, 11 May 2019

تحریر:- فاخرہ خان
ہم کسی کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔۔۔ کسی کے لیے رحم دل ہو جائیں۔۔۔یا کسی کے کچھ کام آ جائیں۔۔۔ تو ان سب باتوں کا کریڈٹ ہم ہمیشہ خود کو دیتے ہیں، ہم یہی سوچتے ہیں کہ ہم بہت اچھے۔
تھوڑی سی گہرائی سے سوچیئے زرا، اگر ہم اتنے اچھے ہیں تو پھر اکثر یہ شکایت ذبان ذد عام کیوں رہتی ہے کہ میں نہ اسکے ساتھ اچھا کیا پھر اس نے برا کیوں کیا؟؟؟
شاہد دوسرے بندے کے اعمال اللّہ کو اتنے پسند ہوں کہ اللّٰہ پاک اس کے لیے ہمارے دلوں میں ہمدردی ڈال دیتا ہو۔۔۔
اور ہماری کوتاہیوں کے سبب ہمارے لیے لوگوں کے دل سخت ہو جاتے ہوں۔۔۔
اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ اللّٰہ تعالٰی ہمیں بھی اپنے محبوب بندوں میں چن لے۔  اور ہمارے اعمال پسند فرمائے۔ آمین۔

No comments:

Post a Comment