ایک تصویر کے دو پہلو ۔۔۔
اس تصویر میں لگے ایک ہی شاخ پر دو پھول ہماری زندگیوں کی عکاسی کر رہے ہیں۔
جو پھول مرجھا رہا ہے وہ موسم کے اثرات، شدتِ دھوپ کی وجہ سے مرجھا رہا ہے، لیکن تازہ والا پھول سائے میں ہونے کی وجہ سے بچ گیا اور جو مرجھا گیا ، کبھی وہ بھی نرم و نازک تھا۔
یہی مثال ہماری زندگیوں کی ہے، ہم سب بھی پھولوں کی طرح نازک پیدا ہوتے ہیں، ہر کوئ ہمیشہ اسی طرح اچھا رہنا چاہتا یے، مگر حالات و واقعات ہمیں مرجھانے پہ مجبور کر دیتے ہیں،
بحرحال مایوسی گناہ ہے اس لئے نتیجہ میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں۔
پھول تو پھر بھی پھول ہی رہے گا، مرجھا جائے یا مسّل دیا جائے، اس کی ایک ایک پنکھڑی چینخ چینخ کہ بتائے گی کہ میں پھول ہوں جسے تم لوگوں نے توڑا، مسلا اور پامال کیا۔۔۔
تحریر: محدثہ نقوی
No comments:
Post a Comment