Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Wednesday, 1 May 2019

عالیہ ایک ننھی مزدور۔۔۔!

ایک گھنٹہ پہلے اس لڑکی کو چائے بنا کر لانے کا کہا تھا، کہاں مر گئ یہ عالیہ !
فہمیدہ میڈم زور زور سے پاؤں پٹختے اپنے کمرے سے نکلیں۔ بہری ہو گئ ہے کیا؟ کہاں آرام فرما رہی ہے؟
میڈم میں باتھروم میں ہوں آپ نے ہی تو کہا تھا کپڑے دھو کر چائے بنا لانا۔
میں نے کہا تھا؟ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پورا دن کپڑے دھوتی رہو تم ! اور اوپر سے میرے آگے زبان چلاتی ہو۔
ایک زور دار تھپڑ عالیہ کہ ننھے گالوں پر لگتا ہے،
سسکیوں بھری آواز سے کہنا چاہتی ہے کہ میں اماں کو بتاوں گی آپ نے مجھے مارا، میں اپنے ابا سے شکایت لگاؤں گی آپکی،
پر ننھے دل میں فوراً سے خیال آتا ہے چھوٹا بھائ صبح سے بھوکا ہے، مالکن کہ پاؤں پکڑ کر رونے لگتی ہے،
آئندہ غلطی نہیں ہو گی، مجھے نوکری سے مت نکالنا !

تحریر : محدثہ نقوی

No comments:

Post a Comment