Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Sunday, 28 April 2019

تحریر  : ماریہ گردیزی

    پاکستان دنیا کے ان اسی ممالک میں سے ہے جہاں "محنت کشوں" کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جاتا ہے ۔ در حقیقت پاکستانی قوم ایک محنت کش قوم نہیں ہے قوم کے چند افراد ہیں جو صحیح معنوں میں محنت کش کہلانے کے حقدار ہیں ۔  جون ایلیا کہتے ہیں، *ہم ایک ہزار برس سے تاریخ کے دسترخوان پر حرام خوری کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔* ہمارے معاشرے میں یہ دن زیادہ اہمیت کا حامل اس لیے ہے کیونکہ اس دن عام تعطیل ہوتی ہے، ورنہ چین جیسے ملک میں اس دن جذبہ حب الوطنی کے تحت آٹھ گھنٹے سے زیادہ کا کیا جاتا ہے۔
   ہمارے ہاں محنت کشوں کی بھی کئی اقسام ہیں جن میں سے تین اہم اور عام ذیل ہیں :

●  ایک وہ جو کچھ پیسوں کے عوض دوسروں سے کام کرواتے ہیں اور عزت اور واہ واہ خود سمیٹ لیتے ہیں۔

●  وہ جو قدرے بہتر حالت میں ہوتے ہیں، اچھا کام کرتے ہیں، معاشرے میں کچھ عزت کے حقدار ہوتے ہیں اور اہل و عیال کا خیال رکھ لیتے ہیں۔

●  تیسرے وہ جو اپنے والدین اور بچوں کی دو وقت کی روٹی کے لیے سخت جسمانی و دہنی مشقت کرتے ہیں لیکن عزت کے حقدار نہیں ہوتے اور اپنے بال بچوں کی بنیادی ضروریات تک پوری نہیں کر پاتے۔

   بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں شعور کی بہت کمی ہے، ہم محنت کش کی عزت نہیں کرتے بلکہ ہم صرف دولت اور مرتبے کی عزت کرتے ہیں۔ جس دن ہم میں یہ شعور آ جائے گا کہ مزدور کو مزدوری میں دولت کے ساتھ عزت بھی دینی ہے چاہے وہ کسی بھی رتبے کا ہو اس دن یہ معاشرہ واقعی بدل جائے گا۔

*ہم محنت کش جگ والوں سے جب اپنا حصہ مانگیں گے*
*اک کھیت نہیں اک دیس نہیں ہم ساری دنیا مانگیں گے*

No comments:

Post a Comment