Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Tuesday, 16 April 2019

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

تحریر:- بشری ذوالفقار

کہا جاتا ہے انسان اس دنیا میں خالی ہاتھ آتا ہے اور خالی ہاتھ لوٹ جاتا ہے مگر میرے خیال سے نہ تو انسان خالی ہاتھ آتا ہے اور نہ ہی خالی ہاتھ واپس لوٹتا ہے۔۔ دنیا میں آتا ہے تو اپنے ساتھ اپنی تقدیر لے کر آتا ہے اور جس پر اس کا اختیار ہوتا ہے وہ اپنی محنت اور کوشش سے اس کو بدل سکتا ہے اور جب اس دنیا سے جاتا ہے تو تب بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹتا بلکہ اپنے ساتھ اپنے بہت سے اچھے اور برے اعمال لے کر جاتا ہے ۔ جس طرح اس دنیا میں ہم اپنے سکون کی خاطر  کہیں بھی جائیں ہر وہ چیز  گھر میں  لاتے ہیں جس سے ہم پر سکون  گھر میں رہیں اسی طرح ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ اچھے اعمال اس دنیا سے اس دنیا کے گھر یعنی قبر کے لیے لے کر جائیں تاکہ اس گھر میں بھی پر سکون رہ سکیں۔

No comments:

Post a Comment