بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تحریر:- بشری ذوالفقار
دنیا میں جتنے بھی عظیم انسان آئے وہ اپنی عظیم ماں کی اعلیٰ تربیت کی وجہ سے عظیم بنے ۔جیسے شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ جن کی ماں نے ہمیشہ یہ بات سیکھائی بیٹا کبھی بھی جھوٹ نہیں بولنا ۔اس کے برعکس آج کی ماں کہتی ہے بیٹا باہر جا کر کہو ابو گھر نہیں جبکہ ابو گھر ہی ہوتے۔۔ عظیم انسان عبد الستار ایدھی جن کی والدہ سکول کے لنچ کے لیے ایک یا دو آنے دیتیں تو وہی ایک یا دو آنے آن کے دوستوں کے لئے بھی دیتیں کہ مل کر کھانا اسکے برعکس آج کی ماں لنچ باکس بعد میں دیتی اور سختی سے یہ نصیحت پہلے کرتی خبردار کسی کو ساتھ کھلایا خود کھانا۔ تو پھر معاشرہ برائی کی طرف کیسے نہ جائے جب معاشرے میں رہنے والوں کو سیکھائی ہی برائی جاتی۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment