Friday, 26 April 2019
اسلام اور سائنس
تحریر حسام گیلانی
ھم روز ٹیلی ویژن پر یا روز مرہ کی زندگی میں سائنسی آلات استعمال ہوتے دیکھتے ہیں یا استعمال کرتےہیں اور ساتھ ساتھ اس کے بنانے والے کی تعریف بھی کرتے ہیں کہ کیا عظیم ایجاد ھے۔مگر کبھی آپ نے یہ نہیں سنا ھو گا کہ جو بھی سائنسی ایجادات ھوئی ان کی بنیاد سے مسلم سائنسدانوں نے رکھی۔اس کی وجہ یہ ہے اس دور کا مسلمان قرآن مجید سے جڑا ھوا تھا قرآن کریم کو صرف ثواب کے لئے نہیں پڑھتا تھا بلکہ اس پر عمل پیرا ھوتا تھا۔جبکہ آج کہ مسلمانوں نے قرآن مجید سے دوری اختیار کی اور صرف تلاوت کی حد تک ثواب کی غرض سے قرآن مجید کو پڑ ھا اس پر عمل کرنا اور غور کرنا چھوڑ دیا تو غیر مسلموں نے قرآن مجید کو ایجادات کے لئے سمجھنا شروع کر دیا اور مسلمان کے ھاتھ سے سائنس تو گئی ہی مگر ساتھ ہی ساتھ اسلامی تصور اور تعلیمات بھی گئی ۔آج تک غیر مسلموں نے جو ایجادات کی قرآن مجید میں پہلے سے اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں معلومات اور طریقہ کار بتادیا تھا۔کچھ لوگوں کا یہ کہنا ھے کہ سائنس سب کچھ ھے مگر میرے نزدیک قرآن مجید سے ھی سائنس ھے ۔ اگر مسلمانوں نے سائنس میں ترقی کرنی ھے تو قرآن مجید کے ساتھ رشتہ جوڑنا ھو گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment