Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Tuesday, 2 April 2019

تحریکی مزاج کیا ہے؟ ایک آدمی بد اخلاق ہے، کسی کی تنقید برداشت نہیں کرسکتا، کسی کا اعتراض نہیں سہہ سکتا، ذرا کوئی بات مزاج کے خلاف ہوئی تو لڑ پڑا، تو وہ تحریک کے لۓ موزوں نہیں ہے، وہ اگر تحریک کا کام کرے گا تو تحریک کو نقصان پہنچاۓ گا— اس کے برعکس ایک شخص زبان کا شیرین ہے، متحمل ہے، اس کے اندر ضبط کا مادہ ہے، بہت سی چیزیں جو مزاج کے خلاف ہوتی ہیں برداشت کرجاتا ہے، بہت سی چیزیں جو اسے سخت ناگوار ہوتی ہیں ان پر تحمل سے کام لیتا ہے، وہ کام بگاڑنے والا نہیں، کام کو بنانے والاہوتا ہے- وہ ایک جاذب شخصیت رکھتا ہے، لوگ اس کی طرف بڑھتے ہیں-اس شخص میں تحریکی مزاج ہے- تصریحات خرم شہزاد

No comments:

Post a Comment