Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Tuesday, 2 April 2019

اک گزارش: نیا تعلیمی سال شروع ہو رہا ہے کتابوں کی دکانوں پر رش ہے آپ جا کر دیکھیے آپ کو کئی ایسے والدین ملیں گے جو اپنا پیٹ کاٹ کر بھی بچوں کے لیے پوری کتابیں کاپیاں خریدنے سے قاصر ہیں بار بار بٹوے میں موجود پیسے گنتے ہیں۔ کبھی کچھ چیزیں کم کرواتے ہیں کبھی بچوں کو کہتے ہیں فلاں چیز بعد میں لے لیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں ان کے تو چہروں پر ہوائیاں اَڑی ہوئی ہیں۔ آپ احباب فقط یہ کریں کہ کم از کم کسی ایک بچے کی کتابوں کا بوجھ برداشت کریں آپ حسب استطاعت یہ کام کریں بہت سے والدین اپنی اور اپنے بچوں کی نظروں میں شرمندہ ہونے سے بچ جائیں گے۔ سکول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ بھی غریب بچوں کے ساتھ فیس وغیرہ کی مد میں رعایت کریں. خدا نے خود ایسے غربا کی مدد کی سفارش کی ہے جو لوگوں سے لپٹ لپٹ کر نہیں مانگتے اور کوئی آنکھ والا ہو تو انہیں ان کے چہروں سے پہچان سکتا ہے. کم از کم کسی ایک بچے کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کا ارادہ کریں اور کمنٹس میں اس ارادے کا اظہار بھی کریں. آپ کی تھوڑی سی ہمت کسی بچے کا مستقبل خوبصورت بنا کر اسے معاشرے کا کارآمد فرد بنا سکتی ہے تو کسی کا انتظار کئیے بغیر اپنے اردگرد نظر دوڑائیں اور یہ کر گزریں. #KS

No comments:

Post a Comment