Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Tuesday, 9 April 2019

ھمارا معاشرا اور آج کا ھمارا نوجوان

تحریر:- حسام گیلانی
ہمارا معاشرہ ایک مہذب معاشرہ ہےاور اسلامی تاریخ میں اسے نہ صرف ایک اہم  مقام حاصل ہے بلکہ ہمارا معاشرہ دنیا کی تمام ثقافتوں میں سے ایک منفرد ثقافت بھی رکھتا ہے کیونکہ اسلام نے ھمیں وہ اصول دیئے ہیں جو کہ کسی اور مذہب میں نہیں ھیں۔
بچوں سے لے کر بزرگوں اور خواتین تک ہر ایک کو حق اور حد کا بتایا گیا ہے۔ اولاد کے حقوق اور والدین  پر جو  اولاد کے حقوق ھیں ان کی حد بندی کی گئی ہے۔ مگر افسوس کے ساتھ اولادا اور والدین کے حقوق کا جو اسلامی تصور ھے وہ آج کے دور میں بلکل درست سمت میں نہیں جا رہا۔ بے شک والدین اپنی اولاد کے لئے قربانیاں دیے رہے ہیں مگر اولاد کا رویہ اس کی مختلف سمت میں جا رھا۔ والدین کو آج کا نوجوان ایک پرانی سوچ کا مالک سمجھتا ہے۔ آج کی نوجوان نسل غیر مسلم سے محبت اور ان کے رسم رواج کی پجاری بن گئی ہے۔
 نصیحت اور والدین کی خدمت کرنا اپنی گستاخی سمجھتا ہے یا یہ سمجھ لیں کہ  دنیا کی فضول سرگرمیوں میں  ایسا مصروف ہو گیا ہےکہ اسے حقیقت کی کوئی پرواہ نہیں۔ خاص طور پر فلم انڈسٹری اور غلط دوستوں کی سنگت نے اسے کہیں کا نہیں چھوڑا۔ اس میں اسلامی تعلیمات کی کمی اور مناسب تربیت نہ ھونا اھم وجہ ہے۔والدین کو چائیے کہ  بچوں کی تربیت اچھی طرح سے کریں اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنی اولاد کو ھمیشہ درست اور ایک اچھا شہری اور انسان دوست بنانے کی کوشش کریں۔

No comments:

Post a Comment