تحریر:افراح شوکت
پتا ہے ہمارے معاشرے کی بد قسمتی کیا ہے؟
ایک لمحے کے لیے غور کریں ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ فلسفیانہ کرنے والے یہاں بہت ہیں مگر عمل کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ عمل کے لیے ضروری نہیں کہ آپ ایک بہت بڑی قطار کا انتظار کریں آپ خود سے ہی آغاز کریں۔ یہ مت سوچیں کہ وہ نہیں کر رہا تو میں کیوں ایسا کروں اسی سوچ نے تو ہمیں بے کار بنارکھا ہے۔
آپ پہلا قدم تو اٹھائیں ،خود سے شروع کریں۔ بعض اوقات آپ کو کچھ فیصلے اکیلے کرنے پڑتے ہیں اور اللہ ان میں آپ کی سوچ سے بھی زیادہ برکت ڈالتا ہے بشرط یہ کہ فیصلہ درست ہو۔ ہو سکتا ہے آپ کا پہلا قدم باقی سب کے قدموں کوجوڑ کر منزل بنا لے۔
No comments:
Post a Comment