Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Wednesday, 17 April 2019

تحریر:-کائنات راجہ
گناہ کی ابتدا انتہائی کمزور مگر اس کا اختتام انتہائی مضبوط ہوتا ہے 
بعض اوقات ہم بار بار گناہ دہراتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ توبہ کر لیں گے مگر شاید ہمیں معلوم نہیں کہ گناہ میں بڑی لذت ہوتی ہےدیکھتے ہی دیکھتے یہ ہمیں جکڑتے چلے جاتے ہیں۔گناہ انسان کی روح کو داغ دار کر دیتے ہیں اور جس طرح ہمیں کپڑوں پہ لگے داغ پسند نہیں اس طرح ہمارے خدا کو ہماری روح پر لگے داغ نا پسند ہیں۔گناہ کی مثال زخم کی مانند ہے اور یہ زخم آپ کے دل اور دماغ دونوں کو زخمی کر دیتے ہیں۔جتنا ہو سکے خود کو گناہوں سے بچائیں اور استغفار کا ورد کریں۔

No comments:

Post a Comment