بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تحریر°° بشری ذوالفقار°°
سختیاں انسان کو سخت بنا دیتی ہیں۔ لاڈ پیار اور ناز نخروں سے پلا بڑھا ہر انسان وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو جاتا ہے۔۔ اگر اس مضبوطی کا اندازہ لگانا چاہتے ہو تو کبھی اپنے ماں باپ پر غور کرنا انکی زندگی پر غور کرنا جو کسی زمانے میں بالکل ہماری طرح آرام دہ زندگی بسر کرتے تھے لیکن عملی زندگی میں داخل ہونے کے بعد گھر اور اولاد کی زمہ داری کو پورا کرنے کے لیئے وقت اور حالات کے سامنے پتھر کی طرح مضبوط بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اولاد کے سکون اور آسائش کے لئے اپنا آرام وسکون بھول جاتے ہیں اپنے خون کو پسینے میں بدل دیتےہیں ۔مگر ماتھے پر کبھی شکن نہیں آتی۔۔تب جا کر حالات بدلتے ہیں ۔۔۔وقت اور حالات ساتھ دینے کو تیار ہوتے ہیں۔۔۔
کچھ اس طرح کی ہوتی ہیں یہ سختیاں
" راستے کی کنکریوں کو پیروں کے چھالوں کا پانی پلانا پڑھتا ہے"
تب کہیں زندگی آسان ہوتی ہے
No comments:
Post a Comment