Wednesday, 20 March 2019
تحریر : ماریہ گردیزی
پتا نہیں بعض لوگ انسانوں تک کو کیسے بھول جاتے ہی جبکہ بعض لوگوں پر تو گرتے پتے، گزرتے موسم اور بدلتی تاریخیں تک اثر انداز ہوتی ہیں۔ بعض لوگ تو اُن انسانوں کو بھی فراموش کر دیتے ہیں جو انہیں تکمیل کی راہ پر گامزن کرتے ہیں اور وہیں کچھ لوگ تمام عمر ان کے قدموں میں گزار دیتے ہیں۔ کہیں انسان کا موازنہ کسی خونخوار درندے سے کرنے کو جی نہیں چاہتا اور وہیں کچھ انسان فرشتوں پر سبقت لے جاتے ہیں۔ انسان دراصل کیا ہے؟ یہ محض ایک مٹی کا پُتلا ہے اور یہ انسان تب ہی بنتا ہے جب یہ گرتے پتوں، گزرتے موسم اور بدلتی تاریخوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کے اندر گرنے والے آنسوٶں کا حساب بھی رکھے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment