ایک معلّم کے بہت سارے شاگرد ہوتے ہیں اس لیے اُنھیں یاد رکھنا ممکن نہیں ہوتا ہوگا پر ایک شاگرد کے اتنے معلم ہوتے ہیں جنھیں وہ با آسانی یاد رکھ سکتا ہے۔ اسے خون کا سفید ہونا کہیں ، تربیت کی کمی یا پھر دین سے دُوری کہ نوجوان نسل اس عظیم انسان کے احسان کو فراموش کرتی جا رہی ہے۔ ہماری نوجوان نسل فی الحال کسی بھی لحاظ سے سراہنے کے قابل نہیں ہے۔ حقیقت یہ بھی ہے کہ ہمارے اس عظیم طبقے کا اپنا کردار بھی دل لبھانے والا نہیں۔
No comments:
Post a Comment