Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Saturday, 2 March 2019

تحریر : ماریہ گردیزی

المیہ یہ ہےکہ وہ غلط ہیں یہ صحیح ہے پر ہم غلط ہیں یہ صحیح نہیں ہے۔ ہم اپنی عدالتوں میں ایسے ججوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو غیر جانبدار نہ ہوں پھر بھی ہمیں انصاف دیں۔ ہمیں ایسے جج چاٸیں جو فیصلہ کرنے سے پہلے خود چکھ کر دیکھیں آیا یہ شراب ہے یا نہیں۔ مجھے افسوس ہے ہم نے اس کے علاوہ نہ کچھ اور سیکھا اور نہ ہی سکھا رہے ہیں۔ جون ایلیا نے بڑے وثوق سے کہا تھا ” پچھلے ایک ہزار سال سے تاریخ کے دسترخوان پر ہم حرام خوری کے علاوہ اور کچھ نہیں کر رہے۔“  اقبال کچھ یوں کہتے ہیں :
نہ اُٹھا پھر کوٸی رومی عجم کے لالہ زاروں سے
وہی  آب  و  گِلِ  ایراں  وہی  تبریز   ہے  ساقی

No comments:

Post a Comment