اس وقت کشمیر کے عوام کو پاکستان کے خلاف کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مختلف فیک اکاوئنٹس سر گرم عمل ہیں جو چند الفاظ کے ہیر پھیر سے معصوم لوگوں کو اپنے ہی ملک اور فوج کے خلاف کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں برائے مہربانی ان کی چالوں اور سازشوں کو سمجھیے اور ٹھنڈے دماغ سے بھارتی پائیلٹ کو رہا کیے جانےکے فیصلے کی حکمت عملی پر غور کیجیے اور اپنی لیڈرشپ کے فیصلے پر بھروسہ رکھیے ان کا ساتھ دیں اور خدارا بغیر تصدیق کے خبروں کو ادھر سے ادھر پھیلانے سے گریز کیجیے ۔
خود کو ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رکھیے مگر یاد رکھیے اللہ کے فضل سے ہمارے ملک کے پاس ایک نڈر اور بہادر فوج موجود ہے ان کے ہوتے ہوئے ہمیں گبھرانے کی ضرورت نہیں یہ اپنی جانوں پہ کھیل جائیں گے مگر اس وطن پہ اور ہم پہ آنچ تک نہیں آنے دیں گے اس لیے خود کو پرسکون رکھیئے اور اپنی سرحد کے ان محافظوں کی حفاظت وسلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیجیے اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔امین
zs#
No comments:
Post a Comment