Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Monday, 11 February 2019

عالم اسلام کی بقا کا راستہ

جب سازِ سلاسل بجتے تھے ہم اپنے لہو میں سجتے تھے
وہ ریت ابھی تک باقی ہے وہ رسم ابھی تک جاری ہے

اور اب وہ وقت نہیں ہے کہ ہم ابابیلوں کا انتظار کریں، خدا کی قسم اب اگر ابابیل آئے تو وہ اغیار ہر نہیں ہم ہر پتھر برسائیں گے۔ آج باطل قوتوں کو استعماری طاقتوں کو اگر تقویت ملی ہے تو سرا سر ہماری بزدلی کی وجہ سے، ہمیں کیوں روز ازل سے مرسیہ لکھنے کی ضرورت پیش آرہی یے۔۔۔جانتے ہیں کیوں کہ آج جس امت کو باطل کے لیے بجلی کی کڑک بننا تھا وہ امت انھی کے نقش قدم ہر چلنا ترقی سمجھتی ہے، آج ہماری بزدلی ہی ہے جس کی وجہ سے ہم کٹ کٹ کر گر رہے ہیں، ضرورت اس امر کی یے کے حقیقت کی آنکھ سے دیکھا جائے، اور سمجھا جائے کے انصاف کے لیے انصاف فرشوں کے دروں پر بھیک مانگنے سے بھیک ہی ملتا ہے انصاف نہیں۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نہیں امت محمدی صلی الله علیہ وسلم کا مسئلہ ہے اور امت کو اب اصحاب کا طرز عمل اپنانا ہو گا۔۔ کشمیر کا مسئلہ کسی مرد مجاہد کی کاری ضرب کی مار ہے اور جب تک چوڑیوں کی کھنک میں مائیں بچوں کی پرورش کرتی رہیں گی مرد مجاہد جنم نہیں لیں گے۔ہر قوم پر جب وہ اپنی بنیادوں سے غداری کرتی ہے تو ایسا وقت آتا ہے جب نوجوانوں کو اپنی جوانی قربان کرنی پڑتی ہے۔بس یہی سمجھ لیں کہ اس امت پر وہ وقت آن کھڑا ہوا ہے۔اور اب امت کو اپنی بے راہ روی کی روش کو چھوڑنا ہو گا اور دشمن کو اپنے کردار کی ہیبت سے زیر کرنا ہو گا۔ میں کبھی کشمیر کو آزاد یا مقبوضہ کشمیر میں بانٹ نہیں سکتی، کشمیر صرف کشمیر ہے اور کشمیر ہمارا ہے، اور یہ کشمیر ہم ڈنکے کی چوٹ پر واپس لیں گے۔انشاءاللہ کیونکہ اب وقت پلٹ رہا ہے۔۔۔
ایک بات یاد رکھیے گا جو آواز دل سے نکلتی ہے وہ اثر رکھتی یے بس کبھی اپنی آواز کو دبنے نہیں دینا۔چیخیں. چلائیں اور دنیا کے درو دیوار ہلا دیں، اس ظلم کے خلاف اتنا شور مچائیں کہ یہ ظلم دب جائے یہ رسم باطل مٹ جائے۔۔
#خنساءشاہ

No comments:

Post a Comment