Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Thursday, 21 February 2019

مسئلہ کشمیر؟

یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر کو جنت !
اور ہم کشمیر کو کہتے ہیں ؟ مسئلہ کشمیر؛
کشمیر کو ہم نے فقط مسئلہ بنا کر رکھ دیا ہے، پاکستان اور انڈیا دونوں نے کشمیر کو اپنی انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے، یہ مسئلہ کشمیر نہیں ، یہ پاکستان اور انڈیا کی انا کا مسئلہ ہے، آج نا میں پاکستانی ہو کر بولوں گی اور نا ہی انڈیا کی مخالفت کروں گی۔ 
کشمیر اپنے آپ میں ایک مکمل ریاست ہے، اسے الحاق کے لیے صدیوں سے مجبور کیا جا رہا ہے، ٹھیک ہے مانتے ہیں پاکستان کے ساتھ مذہبی اور دلی وابستگی کے باعث کشمیری پاکستان سے الحاق کرنا چاہتے ہوں گے، مگر انڈیا کو لگتا ہے اگر کشمیر پاکستان کے پاس چلا گیا تو اس کی انا کو ٹھیس پہنچے گی، اور پاکستانی کبھی کشمیر کو انڈیا کا حصہ مانیں گے نہیں۔
تو بہتر یہ ہے کشمیر کو صرف آزادی دے دی جائے، کشمیر ایک آزاد ریاست کے تور پہ دنیا کے نقشے پہ ابھرے،
میرا نہیں خیال اس بات سے کسی کو بھی کوئ اختلاف ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں پاکستانی ہو کر نہیں بلکہ انسان بن کر سوچنا ہے! معصوموں پر ظلم ہوتے کب تک دیکھتے رہیں گے اور یہ ضد لگائے رکھیں گے کہ کشمیر کا فیصلہ ہو فیصلہ ہو!
بھائ بس کشمیر آزاد ہو ہمیں اس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں چاہیے۔۔۔۔

✒محدثہ نقوی

No comments:

Post a Comment