Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Monday, 18 February 2019

تحریر : ماریہ گردیزی

دوست صرف وہ نہیں ہوتا جو آپ کو خوش رکھے بلکہ دوست وہ بھی ہوتا ہے جو نظریاتی اختلافات کے باوجود آپ کو ڈگمگانے نہ دے۔ دوست وہ بھی ہوتا ہے جو آپ کی خامیاں گنوا دیتا ہے اور آپ اپنی اصلاح کر لیتے ہیں۔ دوست وہ بھی ہوتا ہے جو ناپسندیدگی کے باوجود آپ کو تکميل کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ اور دوست وہ بھی ہوتا ہے جو غلط سمت میں بھٹکنے والوں کو راہِ راست پر لانے کی کوشش کرتا ہے۔ بس فرق اس بات کا ہے کہ آپ اسے دیکھتے کیسے ہیں! سیانے کہتے ہیں کھانا ہر کوٸی دیتا ہے پر نصیحت کوٸی کوٸی ہی دیتا ہے۔

No comments:

Post a Comment