Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Tuesday, 26 February 2019

✒ محدثہ نقوی 

اس وقت جب میں اور آپ بارش انجوائے کر رہے ہیں، 
چائے ہے؟ تو پکوڑوں کی کمی محسوس کر رہے ہیں،
اس وقت جب آپ کا بھائ/بیٹا بارش میں بھیگ کر گھر آیا ہے اور آپ کو اس کی فکر ہو رہی ہے کہ وہ بیمار نا ہو جائے ، 
اس وقت اس موسم میں، اس بارش میں، ان حالات میں ہمارے ہی جیسے پاکستانیوں کے بھائ/والد ہمارے محافظ ہمارے لیے اپنے گھروں سے دور کھڑے انتظار کر رہے ہیں کہ یا تو دشمن کو خاک میں ملا دیں گے یا اپنے وطن پر اپنی جانیں فدا کر دیں گے،
بھارت ہمیں کمزور قوم سمجھنے کی غلطی نہ کرے !
ہم بچوں کی طرح لا پرواہ ضرور ہیں ، پر بے غیرت نہیں، 
ایک بار غلطی معاف ہوتی ہے، اگلی بار ہماری دہلیز پار 
کرو گے تو زندہ واپس نہیں جاو گے!

پاک آرمی زندہ باد 🇵🇰 
پاکستان پا ئندہ باد 🇵🇰

No comments:

Post a Comment