اولاد کو عزت دینا اور تین وقت کا کھانا، تعلیم اور پیسہ دینا یہ دو بہت الگ باتیں ہیں۔ جبکہ ہمارے ہاں اولاد کو عزت دینے کا تصور وجود ہی نہیں رکھتا ۔ اور جانتے ہیں عزت دینا کسے کہتے ہیں، بھلے آپ کے پاس بڑی بڑی بینک سٹیٹمنٹس نہ ہوں پر آپ اپنی اولاد کے فیصلوں کو اہمیت دیتے ہوں انھیں یہ احساس دلائیں کہ تمہارے فیصلے بھی درست ہو سکتے ہیں۔تمہیں پورا حق ہے کہ تم اپنے پاؤں پر اپنے بھروسے کھڑے ہو. کیا ہوا جو تمہارے پاؤں لڑکھڑا گئے، کیا ہوا جو تم غلطی کر بیٹھے، ہم ہیں نا اس بار نہ سہی اگلی بار سہی۔
پر فدا حسین یہ باتیں نہ تمہاری سمجھ میں نہیں آئیں گی۔ کیونکہ یہ سمجھنے کے لیے اولاد کو اولاد سمجھنا بھی ضروری ہوتا ہے، انھیں جاگیر مت سمجھو۔
اولاد ہماری جاگیر نہیں اساسہ ہوتی ہے اور اساسوں کے ساتھ یہ سلوک نہیں کیا جاتا، یاد رکھو جاگیروں پر صرف اموات ہوا کرتی ہیں جبکہ اساسوں میں ترقی سو اولاد کی قدر کرنا سیکھو پھر تمہیں انھیں اپنی قدر کرنا سکھانا نہیں پڑے گا۔۔
اولاد کو شخصی آزادی سے محروم مت کرو، تم یہ حق نہیں رکھتےکیوں کی تم خدا نہیں ہو ان کے محافظ ہو۔
#خنساءشاہ
No comments:
Post a Comment