Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Monday, 11 February 2019

تحریر :- محدثہ نقوی

قلم اور کتاب اٹھائے
جب وہ مکتب جاتے تھے
یہی تو سوچا کرتے تھے
کہ قائد کا فرمان ہے یہ
مستقبل کے معمار ہیں یہ
ان کو کیا یہ معلوم تھا
اس دیس میں کالی بھیڑوں کا
چور اور لٹیروں کا
راج ہی چلتا آیا ہے
ایک جاتا ہے تو
دو آتے ہیں
کس کو اب اپنا سمجھیں یہ
کس کی آواز پر لبیک کہیں یہ
ظلم کے آگے کھڑے ہوئے جب
گولیوں سے تعریف ملی
حق اپنا جو مانگا ہے تو
دہشت گرد کہلائے ہیں
چلو!
اب سے ایسا کرتے ہیں
ہم جھوٹے فراڈی بنتے ہیں اب
پھر دیکھنا تم جو یہ سب ہیں
آج ہمیں گالی دیتے
کل یہ سب ہم پہ ایسے ہی
پھولوں کی سلامی بھیجیں گے!

No comments:

Post a Comment