تحریر :- بشری ذوالفقار
لوگ کہتے ہیں سب سے خوبصورت رشتہ بہن بھائی کا ہے ہر کسی کو بہن یا بھائی سمجھ کر بات کرو ۔مگر میںکہتی ہوں ہر وہ رشتہ جو جائز ہے خوبصورت ہی ہوتا ہے۔رشتوں کی خوبصورتی کا دارومدار انسان پر ہوتا ہے۔کہ انسان کس طرح اور کتنا اس رشتے کو خوب صورت بنانا چاہتا ہے کائنات کے سب سے خوبصورت رشتے جیسے والدین اور اولاد کا بہن بھائی کا رشتہ۔دوستی کا رشتہ ۔لیکن اگر انسان پروا کرنا چھوڑ دے وہ مقام دینا چھوڑ دے جس کے وہ حقدار ہیں ۔۔تو ماں بیٹی ۔بہن بھائی۔ باپ بیٹے ۔۔دوستی جیسے ان خوبصورت رشتوں میں بھی اختلاف اور دوریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ہر رشتے کی اصل خوبصورتی ھماری توجہ ہوتی ہے۔اور جب ھم اپنی توجہ کم کر دیتے ہیں تو رشتوں کی خوبصورتی خود بخود ختم ہو جاتی ہے اور اس کی جگہ دوریوں اور اختلاف کے گھر آ باد ہو جاتے ہیں
No comments:
Post a Comment