تحریر :- فاخرہ خان
"کٹتے بھی چلو ، بڑھتے بھی چلو، بازوں بھی بہت ہیں، سر بھی بہت۔۔۔
"کٹتے بھی چلو ، بڑھتے بھی چلو، بازوں بھی بہت ہیں، سر بھی بہت۔۔۔
چلتے بھی چلو کہ اب ڈیڑے منزل پہ ڈالے جائیں گے۔۔۔"
سرعام ٹیم مظفرآباد کے جانباز ہر طرح کی مثبت معاشرتی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔
اگست کی تپتی ہوئی دوپہر میں بدن پر ابھرتے پسینے کی پرواہ کیے بغیر پودے لگانے سے لے کر جنوری کی شدید ترین سردی میں برف باری کے دوران پہاڑی علاقے میں جا کر مستحق بچوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم تک اپنے ہر مشن کو عملی جامہ پہنانے سے کبھی گریز نہیں کیا۔
اس مقصد کی تکمیل کے لیے، مظفرآباد کے جانباز چلیان کے گاؤں کے ایک گورنمنٹ سرکاری سکول میں مظفرآباد شہر سے ڈیڑھ گھنٹہ کی مسافت کے بعد برفانی راستوں سے سامان اپنے نازاں کندھوں پر اٹھائے ایک گھنٹہ پیدل چلتے رہے مگر اپنے ارادوں کی تکمیل سے روح گردانی نہیں کی۔

الحمدللہ ٹیم کی جانب سے بھرپور تعاون کے بعد سرعام ٹیم مظفرآباد نے اپنے طور پر ایک چھوٹی سی کوشش کی اور سرد موسم میں اپنے ان بہن بھائیوں، بچوں اور بزگوں کے لیے نئے گرم ملبوسات خریدے اور ان تک پہنچائے جن کو آج ہمارے تعاون کی ضرورت ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ہماری جانب سے محبتیں بانٹنے کا پیغام بھی مل سکے۔ یعنی جس طرح آج آپ کی ضرورت کو محسوس کیا ہے کل کو آپ بھی دوسروں کی ضروریات کو سمجھیں اور اپنے حصے کی شمع روشن کرتے جائیں۔ رب سےدعا ہے کہ یہ جذبے صدا سلامت رہیں۔

No comments:
Post a Comment