Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Monday, 14 January 2019

تحریر: ماریہ گردیزی
سبق آموز کہانی لکھنے کا مقابلہ تھا اور وقت صرف ایک دن تھا۔

مریم : دعا تم نے کہانی لکھی؟ تم تو بہت اچھی لکھ لیتی ہو۔

دعا : مسکراتے ہوئے، تم مجھے اپنی دکھانا۔

مریم : یہ لو-

دعا : یہ تو کافی بڑی ہے، ابھ نہیں پڑھ سکوں گی۔

مریم: میں بتاتی ہوں شروعات اس قول سے کی ہے "اگر تم خود اپنا راز نہیں رکھ سکتے تو کسی سے یہ امید مت رکھو"۔

دعا : خلیفہ دوئم کا قول ہے جو میں نے تمھیں بتایاتھا، وہ خوشی سے بولی۔

مریم : مزید یہ کہ_____ مختصر یہ کہ، ایسے لوگوں سے دور ہی رہنا چائیے کیونکہ ایک بار ان کی اپنی زندگی کی کہانی  ختم ہو جائے تو دوسروں کو موضوع سخن بنا لیتے ہیں، ہمیں ان سے کبھی بھی اپنی بات شیئر نہیں کرنی چائیے ۔

دعا : چہرے پر خاموش مسکراہٹ سجائے سوچتی رہی، تمہیں اپنا دوست سمجھا اس لیے تمہیں اپنے مسائل بتائے نہ کہ اس لیے کی اپنے بعد بھی کسی کو موضوع بحث بنائوں گی۔ کیا میں نے کبھی تم سے کسی کے بارے میں بات کی؟
       لیکن تم دیکھنا خود کو ایسا انسان بنائوں گی کہ تم دھنگ رہ جائو گی۔


No comments:

Post a Comment