Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Wednesday, 16 January 2019


تحریر _فریال عظیم
تم میرے محرم جس کی نسبت سے مجھے
عزت اور تحفظ ملا میری چادر نہ کھینچتے۔
 میں کیسے تمہیں اور تم سے جڑے ہوئے رشتوں کو بھولاوں گی؟
کہاں جاؤں گی کیسے نیا گھر بساؤں گی بس ایک بار
سوچ ہی لیتے۔
میری وفا داری،پاسداری کسی کا تو مان رکھ لیتے۔
تمہاری سو غلطیوں کو نظر انداز کیا میرے لئے  ایک بار قبولیت کا حوصلہ تو رکھ لیتے۔
 وہ ایک کاغذ کا ٹکڑا میرے پیروں سے زمین اور سر سے چھت لے اڑا.
  تم  ایک جملے پر یہی کہ "میں نے تمہیں معاف کیا".
تین لفظوں کوترجیح نہ دیتے۔
کاش کہ تم ایسا نہ کرتے۔


No comments:

Post a Comment