Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Saturday, 22 December 2018

تحریر :- فاخرہ خان

دو عمل رشتوں کی بقا ء کے لیے بہت ضروری ہیں۔

1۔ اظہار 
2۔ معافی 

آپ کے قریبی اور عزیز لوگ اور دوست احباب کی آپ کی زندگی میں کیا اہمیت ہے؟ آپ کے دل میں ان کی کتنی قدر یے؟ کبھی کبھی ان باتوں کا اظہار کیا کریں ۔ اس سے تعلقات مظبوط ہونے لگتے ہیں۔ آپ کے چند اظہاریہ الفاظ کسی کے لیے بہت اہم بھی ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح جن رشتوں کو آپ ہمیشہ قائم رکھنا چاہتے ہیں ان سے اپنی غلطی کے معافی فوراً مانگ لیں، بعض اوقات غلطی نہ ہوتے ہوئے بھی معافی مانگنی پڑے تو مانگ لیں۔ 

No comments:

Post a Comment