Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Monday, 24 December 2018

تحریر :- فاخرہ خان

حالات کارویوں پر اثرانداز ہونا ایک معمول کی بات یے، مگرضرورت اس امر کی ہے کہ حالات جو بھی ہوں آپ کا رویہ ہمیشہ مثبت رہے۔ 
زندگی میں بہت سے نشیب و فراز آتے ہیں، کبھی زندگی کی موجیں دریا کی طرح شور مچانے لگتی ہیں تو کبھی سمندر کی لہروں کی طرح  سکوت آ جاتا ہے۔
کبھی زندگی چھودویں کے چاند کی طرح چمکنے لگتی ہے تو کبھی ایسی تاریکی ہونے لگتی ہے جیسے روشنی کا کہیں وجود ہی نہ ہو۔ 
کبھی یوں لگتا یے جیسے زندگی ریت کی طرح ہاتوں سے پھسل رہی ہے اور کبھی کسی سخت چٹان کی طرح ٹھڑے رہتی ہے۔ 
کبھی ذندگی کی تپش سردیوں کے سورج کی طرح مہربان لگتی ہے تو کبھی گرمیوں کی دوپہر میں تپتے ہوئے صحرا کی طرح ہو جاتی ہے۔
یعنی ذندگی  اگر بدلتے ہوئے حالات کا نام ہے تو پھر حالات کو اپنے رویوں پر غالب نہیں ہونے دینا۔ وقت آہ و زاری میں بھی گزر جائے گا اور  ہنستے مسکراتے بھی تو بس پھر انتخاب آپ کا۔۔۔

No comments:

Post a Comment