Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Friday, 28 December 2018

تحریر :- فاخرہ خان

ریاضی کے دو ہندسے بہت اہمیت کے حامل ہیں
  پہلا صفر دوسرا اکائی۔  
صفر کی خصوصیت یہ ہے کہ جس ہندسے کے ساتھ ملتا ہے اس کو بھی صفر کر دیتا ہے۔ اس کی یہ خصوصیت اس کی خوبی بھی ہے اور خامی بھی، خوبی اس لیے کہ یہ ہر عدد کو اپنے رنگ میں ڈھال دیتا ہے اور خامی اس لیے کہ خود کسی کے رنگ میں میں نہیں ڈھلتا۔
 اکائی کی خصوصیت یہ ہے کہ جس عدد سے  ملائو  گے وہی بن جائے گا۔ صفر کی طرح اس کی یہ خاصیت خوبی بھی ہے اور خامی بھی۔ خوبی یہ کہ اس میں "میں" نہیں۔ خامی یہ ہے کہ صفر بھی اس کو اپنے وجود میں ذم کر دیتا ہے۔۔۔

 اپنا کردار صفر اور اکائی دونوں کی طرح کرو، جہاں آپ کا کردار ذیادہ مظبوط ہو وہاں صفر بن جاؤ۔ جہاں آپ سے ذیادہ مظبوط کردار کے حامل لوگ ہوں وہاں خود کو اکائی بنا لو۔۔۔ 

No comments:

Post a Comment