تحریر:- فاخرہ خان
حسن آج نانو نے مجھے سو روپے دیے۔۔۔علی نے اپنے دوست کو بتایا۔۔۔
تم ان پیسوں کا کیا کرو گے؟ حسن نے پوچھا
علی خاموش رہا۔
تین دن گزر گئے۔۔۔
آج پھر تم کتاب نہیں لائے۔۔۔ کلاس سے نکل جائو۔۔۔ ٹیچر نے حمزہ( جو کہ ایک یتیم بچہ ہے اور اس کی بیمار ماں محلےکے گھروں میں کام کرتی ہے) سے کہا۔۔۔
علی نے اپنے بیگ سے نئی کتاب نکالی اور حمزہ کو دے دی۔۔۔ حمزہ نے علی کا شکریہ ادا کیا۔۔۔
حسن بھی مسکرانے لگا، کیوں کہ اس کو بھی اس کے سوال کا جواب مل گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment