Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Tuesday, 18 December 2018

تحریر :- فاخرہ خان

ہر بات مثبت اور منفی دونوں پہلو رکھتی ہے، یہ آپ کی سوچ پر منحصر ہے کہ آپ اس کو کس انداز میں دیکھتے ہیں، مثال کے طور پر آپ خریداری کرنے جاتے ہیں جو  چیز آپ کی نظر میں بری ہے اس کو کوئی اور بہت چاہت سے خرید لیتا ہے، اسی طرح جوچیز آپ پسند کرتے ہیں اس کو کوئی اور ٹھکرا چکا ہوتا ہے، ایک ہی چیز کسی کے لیے اچھی اور کسی کے لیے بری ہے، تو اس کامطلب اچھائی یا برائی اس چیز کی خاصیت نہیں بلکہ آپ کی سوچ اسے اچھا یا برا بنا رہی ہے، اسی طرح کامعاملہ ہر بات کے ساتھ ہے، جو بات آپ کی نظر میں غلط ہے وہ کہنے والے کے مطابق درست ہے، بولنے والا اپنی سوچ کے مطابق بولے گا اور سمجھنے والا اپنی سوچ کے مطابق سمجھے گا، اس لیے کوشش کریں کہ کسی بھی بات کو ہر پہلو سے سوچیں پھر کوئی نتیجہ اخذ کریں۔

1 comment: