تحریر: سیدہ مومنہ نقوی
پتہ ہے کبھی کبھی میں کیا سوچتی تھی کہ اللہ نے دو دلوں کو الگ کرنا ہوتا ہے تو ملاتا کیوں ہے۔۔ کیوں آپ کو کبھی کبھی آپ کی پسندیدہ چیز نہیں ملتی۔۔۔ لیکن مجھے اس کا جواب میرے ایک استاد نے دیا۔۔ بہت خوبصورت جواب کہ آپ دس روپے کے لیے رو رہے ہو وہ آپ کو سو روپے دینا چاہتا ہو آپ ایک پھول کے پیچھے رو رہے ہو وہ آپ کو پوری ٹوکری دینا چاہتا ہو۔۔اور ہمیں یہ بات بہت بعد میں پتہ چلتی ہے کہ جس چیز کے پیچھے ہم رو رہے تھے وہ تو ہمارے حق میں بہتر ہی نہیں ہوتی۔۔ سو اللہ کی ناشکری مت کریں جو ہے اس پہ شکر ادا کریں بے شک اسی میں بہتری ہے۔۔
No comments:
Post a Comment