Come and join us to serve Nation, Humanity and change yourselves. پاکستان زندہ باد

Monday, 29 July 2019

ہم جیسا کوئ اور نہیں

تحریر: محدثہ نقوی
ہمارے معاشرے میں ایسے تو ہزاروں خامیاں ہیں مگر سب سے بڑی خامی دیکھی جائے تو وہ یہ ہے کہ؛ ہم سب ایک دوسرے پہ انحصار کرتے ہیں، فلاں نے یہ کام نہیں کیا، میں کیوں کروں۔ فلاں نے تو ایسا کیا تھا میں بھی ایسا ہی کروں گا۔ فلاں کو تو کسی نے برا نہیں کہا تو پھر مجھے کیوں؟
الغرض ہر کام میں، ہر بات میں ہم اپنا مقابلہ دوسروں سے کرتے ہیں۔ آخر ہم یہ بات کب سمجھیں گے کہ ہم سب کی تخلیق اللہ پاک نے جدا جدا فرمائی ہے۔ ہم سب ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ کوئ کسی دوسرے جیسا نہیں۔ ہماری خوبیاں ہماری خامیاں سب صرف ہماری وجہ سے ہیں۔ "ہم جیسا کوئ اور نہیں اور کسی اور کے جیسا بننے کی ہمیں ضرورت نہیں"۔ صرف اتنی سی بات اگر معاشرے کا ہر فرد سمجھ لے تو ہمارے ساتھ ساتھ کئ دوسرے لوگوں کی زندگی بھی بہتر ہو جائے گی۔


No comments:

Post a Comment